روہت شرما کا ریکارڈ، ٹی20 میں پانچ سینچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی

image

انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف میچ میں اپنے ٹی20 کیریئر کی پانچویں سینچری سکور کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

بدھ کو بینگلورو میں انڈیا اور افغانستان کے درمیان میچ میں روہت شرما نے تیز ترین سینچری بنا ڈالی اور ٹی 20 میں پانچ سینچریاں مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

تیسرے ٹی20 میں انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر افغانستان کو 212 رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان کے ساتھ میچ میں روہت شرما 69 گیندوں پر 121 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے آٹھ چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔

اس اننگز کے ساتھ روہت شرما نے بطور کپتان اپنے مجموعی رنز میں وراٹ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وراٹ کوہلی ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 1570 رنز بنانے والے کپتان تھے۔

اس سے قبل روہت شرما نے 2018 میں لکھنؤ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک میچ میں 111 رنز بنائے تھے۔

افغانستان کے خلاف روہت شرما کے 121 رنز ٹی20 میں ان کے کیریئر کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں اندور میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 118 رنز بنائے تھے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts