مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک عہدوں سے مستعفی

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک کو نومبر 2023 میں اپنے رول میں تبدیلی کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فرائض سونپے گئے تھے۔‘

اپریل 2023 میں مکی آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا جبکہ گرانٹ بریڈ برن کو گزشتہ برس کے آغاز میں پاکستان کی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اینڈریو پٹک اپریل 2023 سے پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں مکی آرتھر اس سے پہلے جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مکی آرتھر 2018 سے 2020 تک پاکستان مینز ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اکتوبر 2021 تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کوچنگ کا کردار ادا کیا۔

پی سی بی کے مطابق ان تینوں نے بورڈ کو جنوری 2024 کے آخر تک اپنی اپنی ملازمتیں چھوڑ دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts