پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف مستعفی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔جمعے کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب یہ نگراں وزیراعظم پر منحصر ہے کہ وہ کسے نامزد کرتے ہیں۔ذکا اشرف نے اپنے استعفے کا اعلان جمعے کو لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے پی سی نی کی مینجمنٹ کمیٹی اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی اور پی بی سی انتظامیہ کے ارکان نے ذکا اشرف کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔ذکا اشرف نے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں دینے اور اعتماد کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ’میں پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی بہتری کے لیے دعا گو رہوں گا۔‘اس سے قبل ذکا اشرف نے مینجمنٹ کمیٹی کو اپنے دور میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں 9 ارکان موجود تھے جبکہ ایک رکن نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔اس موقع پر چیف فائنانشل آفیسر نے ارکان کو بورڈ کے مالی امور پر بریفنگ دی۔ 

یاد رہے کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن 5 جولائی 2023 کو چار ماہ کی مدت کے لیے جاری ہوا تھا۔بعد ازاں گذشتہ برس نومبر میں نگراں وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکا اشرف کے عہدے کی میعاد ورلڈ کپ تک بڑھا دی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts