شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات، طلاق ’چند ماہ‘ قبل ہوئی: ثانیہ مرزا

image

انڈیا کی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی طلاق ’چند ماہ‘ قبل ہو چکی تھی۔

اتوار کو باضابطہ طور پر ثانیہ مرزا اور ان کی ٹیم کی جانب سے بیان شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے ایک دن بعد جاری کیا گیا جس میں ’پرائیویسی‘ کی درخواست کی گئی اور سوشل میڈیا پر مداحوں سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ثانیہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے۔ تاہم آج ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ شعیب ملک اور ان کی طلاق کو چند ماہ ہوئے ہیں۔ وہ شعیب کو ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ ان کی زندگی کے اس مشکل دور میں ہم تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ وہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں ملوث ہونے سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔‘

سنیچر کو شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

شعیب ملک نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت لکھی جس کا ترجمہ ہے کہ ’اور ہم نے آپ کو جوڑوں میں بنایا ہے۔‘

’پیارے افضل‘ ڈرامہ سے مشہور ہونے والی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بعد میں اپنا بائیو ثناء جاوید سے بدل کر ثناء شعیب ملک کر دیا۔

اس طرح دونوں جانب سے اس شادی کی تصدیق ہو گئی۔

دونوں کے بارے میں افواہیں تھیں کہ وہ کافی عرصے سے ڈیٹ کر رہے تھے۔ اس دوران ثانیہ سے شعیب ملک کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں عروج پر تھیں۔

چھ بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ثانیہ مرزا اور نہ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی طلاق کی افواہوں پر کے بارے میں کوئی بیان دیا تھا۔

دونوں کو گزشتہ سال دبئی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ساتھ دیکھا گیا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ایک ٹاک شو کی میزبانی بھی کی جس میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.