ہاکی: پاکستان پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا

image
پیرس اولمپکس کوالیفائر ایونٹ میں نیوزی لینڈ نے تیسری پوزیشن کے لیے میچ میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے گئے اولمپکس کوالیفائر ایونٹ میں نیوز لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔

تین کوارٹر تک پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔

لیکن چوتھے اور آخری کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے شاندار کھیل پیش کیا اور نہ صرف سکور برابر کیا بلکہ ایک گول کی برتری بھی حاصل کی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔   

پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دونوں گول سکور کیے۔ پاکستان نے پہلا گول پینلٹی کارنر اور دوسرا پینلٹی سٹروک کے ذریعہ سکور کیا۔

نیوزی لینڈ نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ پہلا گول سکور کیا جب کہ دو فیلڈ گول کیے۔

نیوزی لینڈ کو شکست دینے کی صورت میں پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر سکتی تھی۔

 جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان فائنل آج ہوگا۔ پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو چار گول سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا تھا۔

ٹورنامنٹ کی ٹاپ تھری ٹیمیں پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts