ڈرامے سے نکالے جانے پر بہت خوش ہوئی تھی، حبا بخاری

image

معروف اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے ایک ویب شو کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے حبا بخاری سے سوال کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کوئی پراجیکٹ سائن کرلیا ہو لیکن شوٹنگ کے دوران آپ کو اپنے فیصلے پر افسوس ہوا ہو؟۔

؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حبا بخاری نے کہا کہ جی ہاں! میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، میں نے پراجیکٹ سائن کرلیا تھا اور میں بعد میں پچھتا رہی تھی۔

حبا بخاری نے کہا کہ اس وقت کچھ ہوا یوں کہ مجھے اس پراجیکٹ سے نکال دیا گیا تھا اور مجھے اس پر بہت خوشی ہوئی تھی۔تاہم حبا بخاری نے ڈرامے کا نام بتانے سے گریز کیا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts