پریس ریلیز/ پاکستان سپر لیگ سیزن نو کے لیے پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کی منفرد انداز اور ٹیکنالوجی کے زریعے رونمائی

image

پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سے منفرد اور ٹرینڈ سیٹنگ اسٹائل سے کٹس اور اینتھم لانچ کرنے والی پشاور زلمی نے پی ایس ایل نوکے لیے خصوصی ٹریننگ کٹ لانچ کردی. ٹریننگ کٹ کو Cutting Edge سی جی آئی ٹیکنالوجی کے زریعے لانچ کیا گیا ہے جس کامحور زلمی کا ہوم گراونڈ ارباب نیازاسٹیڈیم پشاور ہے۔

پشاور زلمی اپنے ہوم گراونڈ ارباب نیاز میں اپنے جوشیلےفینز کے سامنے کھیلنے کے لیے بے تاب یے۔ پی ایس ایل کی نو ٹریننگ کٹ کو ارباب نیازاسٹیڈم کی پچ سے منسک کرنے کا مقصد اپنے فینز کا آنیوالے سیزن کے لیے جوش بڑھانا ہے اور ساتھ ہی آنیوالے سیزنز میں اپنے ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کے سامنے ان ایکشن ہونے کی خواہش کا اظہار بھی ہے۔

پشاورزلمی خیبرپختونخواہ اور ہوم سٹی پشاور اور اس کی روایت سے جڑی ہوئی ہے اور ٹریننگ کٹ کا ارباب نیاز اسٹیڈیم جڑنا اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

پشاور زلمی ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنے تمام فینز اور خیبرپختونخواہ کےکلچر کے فروغ اور کرکٹ فینز کے جوش و خروش میں اضافے کا عزم لیے پی ایس ایل نو کی جانب گامزن ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.