پاکستان بھر میں 2024 کے عام انتخابات مکمل ہونے کے بعد اب مختلف حلقوں کے نتائج چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی کی نشستوں پر اب تک آزاد امیدوار 101، مسلم لیگ ن 75، پیپلز پارٹی 54 جبکہ ایم کیو ایم 17 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے نتائج کے اعلان کے بعد اگلا مرحلہ حکومت سازی کا ہوگا۔
آئینِ پاکستان کے مطابق انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس موجودہ اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ارکانِ اسمبلی سے حلف لیا جائے گا جس کے بعد سیکریٹری اسمبلی تمام ارکان کے ناموں کا اندراج کریں گے، پھر ارکان اپنے ناموں کے حساب سے نشستوں پر براجمان ہونگے۔