نئی اور غیر ضروری آسامیاں ختم کرنے کی تجویز ، وزارتوں اور ڈویژنز سے تفصیلات طلب

image

اسلام آباد ( شہزاد پراچہ) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال میں نئی اور غیر ضروری آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی تجاویز تیار کر لیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ2024-25/ کی تیاری کیساتھ  نئے مالی سال میں تمام فالتو آسامیاں ختم اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی تجاویز بھی تیار کی ہیں ۔

وفاقی حکومت: ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کردی گئیں

وزارت خزانہ نے 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیاں ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے ، کسی بھی وزارت ، ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔

نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہو گی ، وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنزسے منظور شدہ اور خالی آسامیوں کی تفصیلات 5 اپریل تک طلب کر لیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.