کیا آپ جانتے ہیں مسجد نبوی کے 25 ہزار قالینوں کی صفائی کس طرح اور کتنی بار کی جاتی ہے؟ دلچسپ معلومات

image

مسجد نبوی کے حوالے سے دلچسپ معلومات دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں جو مسلمانوں کی معلومات میں اضافہ کرتی ہیں۔ مسجد نبوی ﷺ سے متعلق ایک اور دلچسپ معلومات آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ مسجد نبوی کے مختلف حصوں میں استعمال ہونے والے 25 ہزار سے زائد قالینوں کو دن میں کتنی بار صاف کیا جاتا ہے؟

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حرمین الشریفین اتھارٹی کی جانب سے مسجد نبوی میں موجود نماز کے لیے مخصوص قالینوں کی یومیہ بنیاد پر 3 بار صاف کیا جاتا ہے اور 200 لیٹر خوشبو سے ان کو معطر کیا جاتا ہے۔

مقامی طور پر تیار کیے جانے والے یہ قالین اپنے دلکش ڈیزائن، اعلی معیار اور نمازیوں کی کے آرام کے مطابق نرم اور مضبوط بناوٹ کے حوالے سے منفرد ہوتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہر قالین پر ’آر ایف آئی ٹی‘ سسٹم کی الیکٹرونک چپ ہوتی ہے جسے بارکوڈ کے ذریعے اسکین کرکے قالین کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.