اسمارٹ واچ سے بلڈ شوگر کا معائنہ خطرناک قرار

image

نیویارک: امریکی ماہرین نے اسمارٹ گھڑیوں یا اسمارٹ انگوٹھیوں سے بلڈ شوگر کے معائنے کو خطرناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے صارفین کو اسمارٹ گھڑیوں یا اسمارٹ انگوٹھیوں کے استعمال کے خلاف خبردار کیا ہے جو جلد کو چھیدے بغیر بلڈ شوگر کی سطح کی پیمائش کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق وہ کوشش کر رہے ہیں کہ مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور ری سیلرز غیر قانونی طور پر غیر مجاز ٹولز کی مارکیٹنگ نہ کریں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ بلڈ شوگر لیول کی پیمائش کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی نصف آبادی کا خسرہ سے متاثر ہونے کا خدشہ

ماہرین نے نشاندہی کی کہ یہ ڈیوائسز اسمارٹ واچ ایپلی کیشنز سے مختلف ہیں اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور شدہ بلڈ گلوکوز میٹر سے ڈیٹا ظاہر کرتی ہیں۔

طبی کے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بلڈ شوگر لیول کی غلط ریڈنگ اس بیماری سے نمٹنے میں غلطیوں کا باعث بن سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.