فارمیسی ایکٹ کیخلاف سازش ناکام بنائیں گے، پرو فیسر اسحاق میو

image

آل پاکستان کالج فارمیسی ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین پرو فیسر اسحق میو نے کہا ہے کہ فارمیسی ایکٹ کیخلاف سازش ناکام بنائیں گے۔

فارمیسی ایکٹ 1967میں ترامیم چاہنے والے نئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہے ہیں،ملک کو سیاسی،معاشی استحکام کی ضرورت ہے فارمیسی ایکٹ میں ترمیم چاہنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

وفاقی وزارت صحت نے سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے سینیٹر کی جانب سے فارمیسی ایکٹ 1967 کا بل پیش کرنا پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کے خلاف سازش ہے۔

بل کا مقصد موجودہ سیاسی حکومت کے لئے سیاسی مسائل پیدا کرتا ہے تاکہ اس کو آغاز میں ہی غیر مستحکم کیا جا سکے، آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدداران نیشنل میڈیا کے سامنے عنقریب اس سازش کو بے نقاب کریں گے P.C.R.Aملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.