امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے جانیوالے کیرون پولارڈ تنقید کا نشانہ بن گئے

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)چھوڑ کربھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے جانے والے کیرون پولارڈ تنقید کا نشانہ بن گئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی کیرون پولارڈ کو اننت امبانی کی شادی میں شریک ہونے کے لیے پی ایس ایل چھوڑنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سنی اتحاد کونسل کو ان کا حق دینا چاہئے،مصطفیٰ نواز کھوکھر

ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ اگر پاکستان میں کوئی ایسی شادی ہو رہی ہوتی تو کیا کوئی کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)چھوڑ کر آتا؟ ایک بھارتی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پولارڈ پی ایس ایل کے درمیان شادی میں شرکت کے لیے بھارت آگئے۔

کیرون پولارڈ نے تقریب میں شریک شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی اور تقریب کو یادگار قرار دیا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے پولارڈ اور آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز اورامبانی خاندان سے ان کے قریبی تعلق کی بات کی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.