پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا

image

پی سی بی کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر قومی کرکٹ ٹیم کیلئےغیر ملکی کوچز کی تلاش شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل پاکستان کے نئے ٹینک حیدر کی نقاب کشائی

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اور پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ شین واٹسن بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

اعلیٰ عہدیداروں کی شین واٹسن سے کوچنگ کے معاملے پر بات ہو چکی ہے، شین واٹسن ہی پاکستان ٹیم کے کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔

جنوری میں ڈالرکی قدر میں کمی ، حکومتی قرضوں میں بھی کھربوں روپے کی کمی آگئی

ذرائع کے مطابق کوچنگ کے لیے ڈیرن سیمی بھی دوڑ میں شامل ہیں البتہ شین واٹسن کو کوچنگ کے لیے زیادہ فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔کوچز کے حوالے سے جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہے۔

قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ چیئرمین پی سی بی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم منیجمنٹ بنانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے وہ کرکٹ کے معاملات پر سابق کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔محسن نقوی نے تبدیلیوں کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں یہ واضح کیا تھا کہ جو آتا ہے وہ اپنی کیبنٹ تو لاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.