بلوچستان میں بارشوں سے 5 ہلاکتیں ، 1250 مکانات کو نقصان

image

حالیہ بارشوں سے بلوچستان میں ہلاکتوں کے علاوہ بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 1250 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 237 گھر مکمل تباہ جبکہ 1021 کو جزوی نقصان پہنچا ہے ، سب سے زیادہ گوادر میں 1220 گھر متاثر ہوئے ہیں، گوادر میں ماہی گیروں کی 45 سے زائد کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

گوادر میں طوفانی بارشوں کے بعد شہر میں ڈی واٹرنگ آپریشن و بحالی کے کام تیزی کے ساتھ جاری رہے۔ ڈی واٹرنگ آپریشن میں ادارہ ترقیات گوادر ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول و عسکری ادارے سمیت سماجی تنظیموں کی حصہ لے رہے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.