بانی پی ٹی آئی جولائی کے پہلے ہفتے رہا ہو جائیں گے، اپوزیشن رکن رانا شہباز

image

اپوزیشن رکن اسمبلی رانا شہباز نے بانی پی ٹی آئی کے رہائی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی۔

رکن پنجاب اسمبلی رانا شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سابق چیئرمین تحریک انصاف جولائی کے پہلے ہفتے رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کی صحت اب پہلے سے بہت بہتر ہے وہ پنجاب سے پارٹی کی قیادت کریں گے۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں

انہوں نے نہ کوئی ڈیل کی اور نہ ہی انہیں کوئی ڈھیل ملی ہے بلکہ وہ بانی پی ٹی آئی کی طرح ان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ رانا شہباز کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہی کو پولیس نے کئی بار گرفتار کیا ہے، ان کی 5 ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں،ان کی فزیو تھراپی ہو چکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.