صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

image

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی جبکہ جسٹس نعیم اخترافغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

جسٹس نعیم اخترافغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں، صدر نے آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت منظوری دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تقرری کی منظوری بھی دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے

صدر مملکت نے قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی، وہ لاہو رہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.