پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

image

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے اعتراف کیا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی۔

زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر

ویڈیو بیان میں ان  کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے متعلق جذبات میں آ کر غلط بات کر گیا، مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر ان سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا  کہ میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز سمیت کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، خواتین کی عزت کو ہمیشہ ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا

ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خواتین کو ہمیشہ بہن اور بیٹی کے روپ میں دیکھتا ہوں، پارٹی قائدین اور کارکنوں سے درخواست ہے کہ ہرکسی کی ماں، بہن اور بیٹی کی عزت مقدم سمجھیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.