سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی

image

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرف کرنے کی سفارش کردی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔فیصلے میں سپریم جوڈیشل کونسل نے لکھا کہ جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔

تحریری فیصلے میں سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کی اور اپنی رائے منظوری کیلئےصدر مملکت کو ارسال کردی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے رول 5 میں ترمیم کر دی،سپریم جوڈیشل کونسل کا رول5 ججز کو شہرت سے بالاتر ہونے کا پابند بناتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رول 5 میں ترمیم کے بعد الزامات پر وضاحت دینے کا حق ججز کو دیدیا گیا،ججز کوئی وضاحت جاری کریں تو اسے شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا گیا اقدام قرار نہیں دیا جائے گا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک جج کو نوٹس جاری کر دیا،کونسل میں دائر شکایت پر ہائی کورٹ کے جج سے جواب طلب کر لیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.