پی ٹی آئی کے لوگوں نے نے احتجاج نہ کروانے کی گارنٹی دیدی، نصراللہ ملک کا انکشاف

image

سینئر تجزیہ کار نصراللہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جو لوگ الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے ہیں ان میں بہت سے ایسے ہیں جو احتجاج میں شامل نہ ہونے کی گارنٹی دے چکے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے گارنٹی دی ہے کہ وہ احتجاج میں شامل نہیں ہونگے ، ان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم احتجاج میں حاضری ضرور لگوائیں گے لیکن ہماری طرف سے بھرپور کوشش نہیں کی جائے گی جس سے لگے کہ بہت بڑا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔

پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونا چاہے گی تو ویلکم کریں گے ، نہال ہاشمی

انہوں نے کہا کہ ان کے اراکین اسمبلی سڑکوں کے احتجاج میں شامل نہیں ہونا چاہتے،دوسری چیز پی ٹی آئی کے جو کارکن تھے جو لبرٹی مارکیٹ اور زمان پارک میں آجاتے تھے وہ سب سختی برداشت نہیں کر سکے ۔ ان میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو جیل جانے کیلئے تیا رہو ۔

نصراللہ ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان تیار ہو کر اور گاڑیوں میں بیٹھ اگر انہیں ماحول فراہم کیا گیا تو شاندار مظاہر ہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ کسی احتجاج کے ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.