جسٹس مظاہر نقوی کا سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان

image

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیئے جانے پر سابق جج مظاہر نقوی نے کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا، جس میں انہیں مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی۔

سابق جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ یہ یکطرفہ کارروائی ہے جس کا حصہ بننے سے میں نے انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قانون جج کے استعفیٰ دینے کے بعد انکوائری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا اور صدر مملکت نے میرا استعفیٰ تسلیم کر لیا تھا جسے سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ وقت چلا گیا جب ہم برادر ممالک کے پاس جائیں اور پیسے مل جائیں، وزیر اعظم

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے رول 5 میں ترمیم  کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا رول 5 ججز کو شہرت سے بالاتر ہونے کا پابند بناتا ہے جبکہ رول 5 میں ترمیم کے بعد الزامات پر وضاحت دینے کا حق ججز کو دے دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.