عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے ، بیرسٹر گوہر

image
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے دو خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے ، اب وہ جمہوری اداروں پر بھی قابض ہو چکے ہیں۔

اگلے الیکشن میں ہم آپ کو دن میں تارے دکھا ئیں گے، عمرایوب

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہو گا، ہمارے پاس الیکٹورل کالج میں مطلوبہ اکثریت پوری تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے عہدے اہلیت کو دیکھے بغیر اور جمہوری اقدار کے بغیر بانٹے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش پر شیر افضل مروت کا ردعمل آگیا

دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیر قانونی ہیں۔ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام کے پاس بھی جائیں گے، پروڈکشن آرڈر کے باوجود اعجازچودھری کو ایوان میں نہ لانا خلاف ورزی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.