مشکل معاشی حالات میں ایف بی آر محصولات کی وصولی بڑھانے کے لئے پرعزم ہے، چیئرمین ایف بی آر کا ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے موقع پرتقریب سے خطاب

image

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے کہاہے کہ مشکل معاشی حالات میں ایف بی آرکا کام بہت چیلنجنگ ہے لیکن ادارہ معاشی خوشحالی کے لئے محصولات کی وصولی بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آر ٹی او کی نئی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت ایف بی آر کو جدید بنانے، ٹیکس سسٹم کو مزید موثراور شفاف بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عمارت کا قیام ٹیکس حکام اور شہریوں کے درمیان ٹیکس کمپلائنس اور اعتماد کے کلچر کے فروغ کے لئے ہماری لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ یہ نئی عمارت ٹیکس دہندگان کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکس وصولی کے عمل کو سہل بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے پوری طرح لیس ہے۔مزید برآں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ان مشکل معاشی حالات میں ہمارا کام بہت چیلنجنگ ہے لیکن ہم معاشی خوشحالی کے لئے محصولات کی وصولی بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں دیانت داری اور پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے اہم پراجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے پر ممبر ایڈمن/ایچ آر، چیف پراجیکٹس اور ان کی ٹیموں کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے مسلسل تعاون پر پاک پی ڈبلیو ڈی اور دیگر شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے ممبر ایڈ من/ایچ آر سعدیہ صدف گیلانی اور چیف کمشنر آر ٹی او عابد محمود نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ چیف پراجیکٹس شاہد سومرو نے نئی عمارت کی منصوبہ بندی اور ڈئزائننگ پر بریفنگ دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.