وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کا بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال

image

کوئٹہ۔ 23 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے زریعے اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ عدالت میں نہیں چونکہ ایڈوکیٹ جنرل آج کے اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے ہیں اس لیے ایس بی کے کے ذریعے بھرتیوں کے بحث کو اگلے اجلاس تک موخر کیا جائے ۔

میر سرفرازبگٹی نے کہا کہ چونکہ ابھی تک یونیورسٹی نے رزلٹ کا اعلان نہیں کیا ہے مگر اسمبلی کے باہر کچھ لوگ ٹیسٹ میں پاس ہونے کا دعویٰ کرکے احتجاج کررہے ہیں جوکہ نامناسب ہے معزز اراکین اسمبلی ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کو اگلے سیشن میں آنے کا انتظار کرے تب صوبائی اسمبلی میں اس معاملے پر مزیدبحث کرلیتے ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.