پی ایس ایل 9،لاہور قلندرز کو آخری میچ میں بھی شکست

image

پی ایس ایل 9 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

محسن نقوی کی پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑنے کی تصدیق

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ، عبداللہ شفیق 59 اور شاہین شاہ آفریدی 55 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2، محمد عامر اورمحمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔سعود شکیل نے ناقابل شکست 88 رنز کی اننگز کھیلی۔خواجہ نافع نے 26اور جیسن روئے نے 18رن بنائے۔

یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان

اس جیت کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سیزن 9 کے ٹاپ فور میں پہنچ گئی ہے ،ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکے ہیں ۔لاہور قلندرز اور کراچی کنگز لیگ سے باہر ہو گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.