’بابر، بابر‘ کے نعروں سے ’میچ ونر‘ تک، پی ایس ایل 9 نے کیسے عماد وسیم کے کیریئر میں نئی روح پھونک دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں جو کھلاڑی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے وہ اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم ہیں جن کی پانچ وکٹوں اور فیصلہ کن باری نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو گذشتہ تین فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف جیت سے ہمکنار کرایا۔
عماد وسیم
Getty Images

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں جو کھلاڑی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے وہ اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم ہیں جن کی پانچ وکٹوں اور فیصلہ کن باری نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو گذشتہ تین فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف جیت سے ہمکنار کرایا۔

میچ کے بعد کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ان سے پوچھا کہ کیا انھیں معلوم تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کے لیے اتنا اچھا رہے گا؟ اس پر عماد نے جواب دیا کہ ’میں نے ایسا نہیں سوچا تھا کہ یہ میرے لیے یہ بہترین ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔ میں نے صرف یہ سوچا تھا کہ میں نے امپیکٹ ڈالنا ہے تاکہ ٹیم جیتے۔‘

ویسے تو یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پی ایس ایل نائن کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں تاہم اس ایونٹ نے عماد وسیم کے کیریئر میں نئی روح پھونک دی ہے۔ 2023 کے دوران انھوں نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ’میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہی ریٹائر ہونے کا صحیح موقع ہے۔‘

مگر اب وہ اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ حتی کہ شاداب خان یہ کہنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ ’میڈی بھائی کا اپنا فیصلہ ہے کہ وہ (انٹرنیشنل کرکٹ سے) ریٹائرمنٹ واپس لینا چاہتے ہیں۔ کوئی ان سے بات کرے گا تو وہ واپس آئیں گے کیونکہ ورلڈ کپ آنے والا ہے۔۔۔ میری خواہش ہے کہ وہ کھیلیں۔‘

عماد وسیم
EPA

عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان

اپریل 2023 کے دوران عماد وسیم نے پاکستان کے لیے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا جس میں انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تاہم وہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے جس کے بعد انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ قیاس آرائیاں بھی پائی جاتی تھیں کہ ان کے سابق کپتان بابر اعظم سے تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں تھے اور شاید اسی لیے عماد وسیم کی بیٹنگ اور فیلڈنگ کے دوران بعض میچوں میں فینز نے ’بابر اعظم‘ کے نعرے بھی لگائے۔

ایک ویڈیو میں تو وہ خود بھی دوران میچ باؤنڈری لائن کے باہر چائے پیتے ہوئے شائقین کے ساتھ ’بابر، بابر‘ کے نعرے لگانے لگتے ہیں۔

اس بارے میں شاداب خان نے کہا تھا کہ انھیں بُرا محسوس ہوا ہے کہ ایک ایسے شخص، جس نے پاکستان کو کئی میچز جتائے، اس کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔

تاہم عماد وسیم نے اپنے نقاد کو پرفارمنس سے کرارا جواب دیا ہے۔ انھیں پی ایس ایل کے آخری تینوں میچوں میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔

https://twitter.com/_FaridKhan/status/1769144377631273192

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے ایلیمینیٹر میچ میں انھوں نے سعود شکیل، رائلی روسو اور خواجہ نافع کی تین اہم وکٹیں بٹوریں۔ پھر پشاور زلمی کے خلاف دوسرے الیمینیٹر میں ان کی نپی تلی پولنگ اور نصف سنچری یونائیٹڈ کی جیت کا سبب بنی۔ پھر پی ایس ایل فائنل میں وہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔

اس بہترین کارکردگی کے بعد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی خواہش ہے کہ عماد وسیم دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں۔

بابر اعظم اب پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نہیں اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کپتانی کر رہے ہیں۔

ایسے میں عماد کے بقول وہ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے بھی بات چیت کر چکے ہیں۔ ’شاہین نے مجھے ریٹائر ہونے کے بعد فون کیا لیکن میں نے ان سے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے بعد بات کریں گے۔‘

https://twitter.com/exharrie/status/1769833634247110951

اگر سوشل میڈیا پر نظر دوڑائی جائے تو فینز کی ایک کثیر تعداد ایسی ہے جو اب انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ دیکھنا چاہتی ہے۔

جیسے ایمان نامی صارف نے لکھا کہ عماد وسیم نے یونائیٹڈ کو آخری کے چار میں سے چار میچ جتوائے۔ ’میں ان کے بغیر ورلڈ کپ نہیں دیکھوں گی۔‘

https://twitter.com/Daniyal550/status/1769779506875601342

کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ کریڈٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جاتا ہے جنھوں نے انھیں اس وقت سپورٹ کیا جب انھوں نے پانچ اننگز میں صرف 14 رنز بنائے تھے۔

تاہم بعض صارف ایسے بھی ہیں جو عماد وسیم کی واپسی کے خواہشمند نہیں۔

جیسے شہریار ساجد نے کہا کہ رضوان اور ملتان سلطانز کے خراب کھیل نے بڑا نقصان کر دیا اور اب عماد وسیم اور شاداب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں واپس آسکتے ہیں۔‘

دانیال نے لکھا کہ یہ ایک ناقابل یقین واپسی ہوگی۔ ’وہ پہلے نو میچوں میں آؤٹ آف فارم تھے اور اب انھوں نے اکیلے اسلام آباد یونائیڈ کو پی ایس ایل کی ٹرافی جتا دی ہے۔‘

https://twitter.com/sedsaad_/status/1769783417996968086

دریں اثنا ایک صارف نے گذشتہ روز میچ کے دوران ڈریسنگ روم کا وہ سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں عماد وسیم کو بظاہر سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اس پر طنزیہ لکھتے ہیں کہ ’اب عماد وسیم کی واپسی کی سمجھ آ رہی ہے۔‘


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.