سعودی عرب،ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کی مہم کا آغاز

image

ریاض۔18اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے سعودی کابینہ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک جرمانوں میں خصوصی رعایت کی سکیم کا اعلان کیا تھا۔ رعایتی چالان مہم کے تحت جرمانوں پر 50 فیصد کمی کی جائے گی جس سے ان افراد کو کافی فائدہ ہوگا جن کے ذمہ ایک لاکھ ریال سے زیادہ کے جرمانے ہیں۔

رعایتی مہم سے وہ افراد مستفید نہیں ہوں گے جن پر ایسے راستوں پر جہاں رفتار کی حد پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوتا ہے وہاں مقررہ حد رفتار سے 30 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے یا تیز رفتاری کے باعث سنگین حادثات کے مرتکب ہونے یا ایسے حادثے جس میں شدید زخمی یا ہلاکت ہوئی ہو رعایتی زمرے میں شامل نہیں ہوگا۔ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ہونے والے چالان میں بھی رعایت نہیں ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.