اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا، آئی جی اسلام آباد ناصر محمود اور ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نےوزیر داخلہ کو ڈرائیونگ لائسنس پیش کیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے 26اپریل کو اسلام آباد پولیس کے عوامی سہولت مرکز کے دورہ کے موقع پر اپنا لرنر بنوایا جس کے بعد پیر 29 اپریل کو ایف نائن پارک میں ٹریفک پولیس کی ایک تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ناصر محمود اور ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے ڈرائیونگ لائسنس وفاقی وزیر داخلہ کے حوالے کیا ۔