پاکستان میں شدید گرمی کی لہر، بارش کن علاقوں میں متوقع ہے؟

image

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے۔ تاہم رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو، جیکب آباد، دادو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب سبی، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی، خیرپور، سکھر، پڈعیدن، نور پور تھل میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور مٹھی، چھور، بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح  میں موسم  شدید گرم اورخشک رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کا امکان۔ 

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم  رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم رات میں میں خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم  شدید گرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ رات میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں  چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں بھی موسم شدید گرم ر ہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم  گرم اورخشک رہے گا۔  اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.