سینیٹ کی تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کی سفارش

image

اسلام آباد: سینیٹ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کی سفارش کر دی۔

سینیٹ میں دیگر سفارشات کے علاوہ موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کے لیے سستے پٹرول کا طریقہ کار وضع کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔

ایوان بالا میں نئے فنانس بل 2024 کے حوالے سے 128 سفارشات پیش کی گئیں جو ایوان بالا نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارش پر قومی اسمبلی کو بھیج دیں۔

سفارشات میں کہا گیا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے جبکہ موٹر سائیکل طبقے کو ریلیف دینے کے لیے سستے پٹرول کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔

سینیٹ نے خیراتی اسپتالوں کو طبی آلات اور ادویات پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے، تعمیراتی شعبے پر عائد ٹیکس ختم کرنے و شعبے کے لیے فنانس ایکٹ 2019 کا ٹیکس رجیم بحال کرنے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال پر تعینات افسران اور عملہ اچانک تبدیل

اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔ اسی طرح ان ڈائریکٹ ٹیکسز میں 50 فیصد کمی کرنے، ڈائریکٹ ٹیکس میں اضافہ کرنے، فاٹا اور پاٹا میں لوکل سپلائی پر ٹیکس چھوٹ 30 جون 2025 تک دینے کی سفارش کی گئی۔

کمپنیوں کے بغیر نوٹس اکاؤنٹ بلاک کرنے کا قانون ختم کرنے اور سیلز ٹیکس میں 1300 ارب روپے اضافے کی تجویز واپس لینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.