’موبائل فون پاکستان لانے پر ٹیکس اور پی ٹی اے سے تصدیق کی شرط ختم نہیں کی گئی‘

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے موبائل فونز پاکستان لانے پر ٹیکس اور اُس کی پی ٹی اے سے تصدیق کی شرط ختم نہیں کی گئی ہے۔ گذشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مسلسل یہ پوسٹ کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم نے موبائل ہینڈ سیٹس پر ایف بی آر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو یہ ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا، اور یہ کہ صارفین پی ٹی اے سے غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز میں سم ڈال کر انہیں قابل استعمال بنا سکتے ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی اے کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے جولائی 2023 سے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے ہر دورہ پاکستان پر ٹیکس فری ہینڈ سیٹ رجسٹریشن (بذریعہ عارضی رجسٹریشن سسٹم) کی 120 دن کے لیے سہولت مہیا کر رکھی ہے۔  ’حکومت نے پی ٹی اے کو ہینڈ سیٹس کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت کے علاوہ ان کی رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر ٹیکسز کو ہٹانے کے لیے کسی طرح کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔‘ترجمان نے مزید کہا کہ ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کے بعد پی ٹی اے ڈربز سسٹم (ڈی آر ایس) کے ذریعے موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے ان کے تکنیکی معیارات کی تصدیق کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ موبائل ڈیوائسز پر ٹیکس کا نفاذ اور وصولی ایف بی آر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔’بیرون ملک سے آنے والا کوئی بھی فون پاکستانی نیٹ ورکس پر 120 دن سے زائد چلنے کے بعد بلاک ہو جاتا ہے اور اُس کی رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ استعمال کرنا پڑتی ہے۔‘ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈیوائس پر ٹیکس بھی لاگو ہوگا جس کی ادائیگی کیے بغیر فون رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ اس لیے یہ اطلاع درست نہیں کہ موبائل لانے پر ٹیکس ختم ہوگیا ہے اور اِس کی رجسٹریشن کی بھی ضرورت نہیں رہی۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.