ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلیوں بارے اہم اجلاس

image

لاہور۔24مئی (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ماحولیاتی تبدیلیوں بارے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی نمایاں جامعات سے پروفیسرز، پی ایچ ڈی سکالرز،پنجاب یونیورسٹی ،لمز ،جی سی یو،سپیرئیر یونیورسٹی لاہور اور یو ای ٹی یونیورسٹی کے ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔شرکا نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے تجاویز اور ممکنہ معاونت بارے آگاہ کیا۔اجلاس میں شرکا نے رائے دی کہ یونیورسٹیز کی ریسرچ کی مدد سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ڈی جی پرونشل ڈیزازسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے )نے جامعات کے پروفیسرز اور ماہرین کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں،سموگ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،ڈیزاسٹر فنانسنگ ،پری فلڈ وارننگز، اور موسمیاتی تبدیلیوں بارے حاصل بحث کی گئی،شرکا نے پری فلڈ اور پوسٹ فلڈ سے متعلق لیے جانے والے اقدامات میں بہتری بارے رائے کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ڈیزاسٹر مینجمنٹ تھنک ٹینک بنایا گیا ہے،تھنک ٹینک کے قیام سے ڈیزاسٹر رڈکشن کے ٹارگٹ کو حاصل کیا جا سکے گا۔

عرفان علی کاٹھیا نے شرکا کو گرین سیورز تھنک ٹینک کے مقاصد بارے بریفنگ دی،موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بننے والے عوامل کی نشاندہی وقت کی اہم ضرورت ہے،ملک کے اندر ماحولیات پر ایمرجنسی بنیاد پر کام کی ضرورت ہے،جامعات معلومات اور تحقیق کی نرسریاں ہیں،اکیڈیمیا اور انتظامی مشینری کا تال میل سود مند ثابت ہو گا،ماہرین کی تجاویز خوش آئند ہیں عملی کام کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.