وزیر اعلی سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات،پاکستان نیوی کی سماجی خدمات کے امور پر تبادلہ خیال

image

لاہور۔24مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی جس میں پاکستان نیوی کی سماجی خدمات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان وزیراعلیٰ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرنے والے پاک نیوی کے جانباز قابل تحسین ہیں، پاکستان نیوی کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پرریئر ایڈمرل رضوان احمد،ریئر ایڈ مرل شہزاد حامد،کموڈور ساجد، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی ساجد ظفر ڈال بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.