سعودی عرب کا رفح میں اسرائیلی حملے روکنے کےعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

image

ریاض ۔25مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے عالمی عدالت انصاف کےرفح میں اسرائیلی حملے روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں اسرائیل کو نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور رفح میں فوجی حملے یا کسی بھی دوسری کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیاہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے اخلاقی اور قانونی حق کے لیے ایک مثبت قدم ہے،سعودی عرب نے عالمی برادری سے پھر مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے،گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقہ رفح میں فوجی حملے روکنے کا حکم دیاتھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.