مصر اور امریکا کا کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں عارضی بنیاد پر امداد پہنچانے پر اتفاق

image

قاہرہ ۔25مئی (اے پی پی):مصری ایوان صدر نےاعلان کیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں عارضی بنیاد پر اقوام متحدہ کی انسانی امداد اور ایندھن پہنچانے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق مصری ایوان صدر نے کہا کہ کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے امداد کی ترسیل اس وقت تک عارضی رہے گی جب تک رفح کراسنگ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک قانونی طریقہ کار طے نہیں پا جاتا۔

مصری امریکی معاہدہ دونوں صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران طے پایا۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں صدور نے غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مذاکرات کے عمل کو کامیاب بنانے اور ایک ایسی پیش رفت حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنمائوں نے اس بات کی بھی تجدید کی کہ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کیا جائے گا اور تنازعہ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف کوششوں کو یکجا کرنے کی حمایت کی جائے گی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں جو بائیڈن نے مصر سے اقوام متحدہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو عارضی بنیادوں پر کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ بھر میں تقسیم کرنے کی اجازت دینے کے مصری صدر کے عزم کا خیر مقدم کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.