سعودی عرب اور یو اے ای نے ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا: شہباز شریف

image

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے حوالے سے بہت اعتماد اور یقین کا اظہار کیا ہے۔

سنیچر کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ’حالیہ ہفتوں اور دنوں میں مجھے دو دفعہ سعودی عرب جانے کا موقع ملا، ابھی میں متحدہ عرب امارات سے ہو کر آیا ہوں۔ اور پھر دوسرے ممالک کے جو زعما ہیں وفود ہیں، میری ان سے ملاقات ہوئی۔‘

’اور مجھے بہت خوشگوار حیرانگی بھی ہوئی اور خوشی بھی ہوئی کہ انہوں نے ایس آئی ایف سی کے حوالے سے بہت اعتماد اور یقین کا اظہار کیا۔ یہاں تک کہ بعض زعما سے جب بعض منصوبوں کی بات ہوتی تھی، تو وہ ہمیشہ مجھے سے پوچھتے تھے کہ وزیراعظم آپ کا کیا نظام ہو گا۔ میں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی، کچھ خود انہیں ایس آئی ایف سی کا نام ازبر ہو گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’2023-2022 میں پوری عرق ریزی اور غور و فکر کے بعد ایس آئی ایف سی نے جنم لیا اور ایک قانونی شکل اختیار کی۔ تو اس وقت بعض خدشات کا اظہار کیا جاتا تھا، میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن یہ حقیقت تھی۔ لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا ایس آئی ایف سی کی افادیت، اس کی کارکردگی اور اس کی کامیابیوں نے تمام ناقدین کی زبانوں پر تالے لگا دیے۔‘

’اور میں سمجھتا ہوں کہ جب میں نے اُس زمانے میں ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اس انیشیٹو کی بھرپور حمایت کی تو میں دل و دماغ کے ساتھ کر رہا تھا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.