پنجاب بھر میں بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

image

پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں 26 جون تا یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی ہے، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالا اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

شدید طوفان میں سولر پلیٹوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، سیلابی صورتحال والے اضلاع میں انتظامیہ دریاؤں اور نالوں کے راستے کلیئر کرے۔

الرٹ میں کہا گیا کہ دریاؤں اور نالوں میں نہانے پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، ریسکیو اداروں، نکاسی آب کے ذمہ دار اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.