اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، زرتاج گل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں، ارکان اسمبلی عدالت آرہے ہیں، آئی جی کو بلاؤں گا اور پوچھوں گا۔

لاہور ایک مرتبہ پھر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ گیا، حیدر آباد اور ملتان میں بھی شدید گرمی

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ زرتاج گل پر کتنے کیسز ہیں، جس پر وکیل اسامہ طارق ایڈووکیٹ نے کہا کہ دو کیسز ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے استفسار کیا کہ 2 ہی مقدمات ہیں کیا، دونوں میں ضمانت پر ہیں؟ جس پر وکیل زرتاج گل نے کہا کہ جی دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ کسی اغواء برائے تاوان اور گینگ ریپ والوں کا کیس نہیں آیا، چھوٹے الزامات ہیں، تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، ابھی نام نکال رہے ہیں، آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔

عدالت عالیہ نے زر تاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.