ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کی بھرتی کے آخری مرحلے میں انٹرویوز کا سلسلہ بدھ تک شروع ہو جائے گا، وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی

image

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کےلئے ایلیمنٹری سکول ٹیچر (ای ایس ٹی) کی بھرتی کے آخری مرحلے میں انٹرویوز کا سلسلہ بدھ تک شروع ہو جائے گا۔

محی الدین احمد وانی نے “اے پی پی ” کو بتایا کہ انٹرویو کمیٹیاں سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت اور منظوری سے تشکیل دی گئی ہیں، یہ عمل ایک ہفتے کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئندہ نسلوں کی نشوونما کے لیے تدریس بہت ضروری ہے اور ہم اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کے ذریعے ہمارا مقصد تقریباً 240 اساتذہ کو بھرتی کرنا ہے۔ سیکرٹری نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ بہترین ٹرینرز سے تربیت حاصل کریں گے اور گرمیوں کی تعطیلات کے بعد انہیں سکولوں میں تعینات کیا جائے گا


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.