سکیورٹی فورسز کا اطلاعات کی بنیاد پر پشاورکے علاقے حسن خیل میں آپریشن ،پانچ دہشتگرد جہنم واصل ، آفیسر سمیت دو فوجی جوان شہید

image

راولپنڈی۔26مئی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے اطلاعات کی بنیاد پر ضلع پشاورکے علاقے حسن خیل میں آپریشن کر کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ آفیسر سمیت دو فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا جس میں پانچ دہشتگرد جہنم واصل جبکہ تین زخمی ہوئے ،تاہم فائرنگ کے تبادلے میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر اور ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

علاقے میں کسی بھی موجود دہشتگرد کے خاتمے کےلئے آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز کا یہ عزم ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی جانب سے اپنے اس عزم کو مزید مستحکم کرنے کےلئے ایسی قربانیاں جاری رہیں گی


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.