امریکی کانگریس نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد منظور کرلی

image

امریکی کانگریس نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد منظور کرلی، مکمل اور آزادانہ تحقیقات کی قرارداد کے حق میں 368 ووٹوں ڈالے گئے۔

امریکی کانگریس نے پاکستانی انتخابات کو آزادانہ اورمنصفانہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، قرار داد میں کہا گیا کہ آٹھ فروری کے انتخابات میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

وزیراعظم نے چینی و پاکستانی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کی منظوری دیدی

کانگریس رکن ڈیوڈ ولاڈاؤ نے قرار داد کی منظوری کا اعلان کیا، ایوان نمائندگان کی قرارداد نمبر 901 میں پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے حمایت کا اظہار کرنے کے لیے ارکان نے ووٹ دیا۔

قرارداد میں پاکستان میں الیکشن میں سیاسی ارکان کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کی بھی مذمت کی گئی۔ امریکی قانون سازوں نے قرارداد کے ذریعے پاکستان کے جمہوری عمل میں پاکستانی عوام کی شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔

جنوبی ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مائیکل کُگلمین نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے کم از کم 85 فیصد ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے، حقیقت میں میرے لیے جو چیز نمایاں ہے وہ ووٹ کا مارجن اور ووٹ دینے والے اراکین کی تعداد ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.