پی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہوگئی

image

لاہور۔26مئی (اے پی پی):لاہور کے علاقہ سمن آباد میں قائم پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ملکیتی سپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہو گئی ۔اتوار کے روز یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے1981 ء میں سمن آباد میں پانچ ایکڑ رقبہ قائم کیا تھا،پی ایچ اے نے اس کمپلیکس کا انتظام1998 ء میں سنبھالا اور 2013 ء میں اس کی جزوی تزئین و آرائش کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر سپورٹس کمپلیکس کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کا کام گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا تاکہ سمن آباد کے مکینوں کو بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سوئمنگ پول اور سکوائش کے کھیلوں کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں، علاوہ ازیں شائقین کی سہولت کیلئے ایروبکس سکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ایچ اے لاہورمیں قدرتی ماحول کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور فٹنس کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی سرگرم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.