پشاور کے قریب آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، دو فوجی اہلکار بھی جان سے گئے

image

پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے جنرل علاقے حسن خیل میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن کیا جس میں دو اہلکار جبکہ پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

اتوار کو جاری کیے گئے بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ  آپریشن کے دوران فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

بیان کے مطابق ’تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دستوں کی قیادت کرتے ہوئے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے لازوال قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔‘

کیپٹن حسین جہانگیر کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے تھا اور اُن کی عمر 25 سال تھی۔ جبکہ حوالدار شفیق اللہ کی عمر 36 سال تھی اور وہ ضلع کرک سے تعلق رکھتے تھے۔

بیان کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔  ’پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.