کراچی میں اس ہفتے درجہ حرارت کتنا رہے گا؟ 37 یا 42 عوام پریشان

image

گزشتہ ہفتے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیشِ نظر بورڈ کے امتحانات تک ملتوی کردیے گئے تھے لیکن اب رواں ہفتے کے حوالے سے بھی یہ پیش گوئی سامنے آئی ہے کہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے-

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 29 سے 31 مئی تک پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ دوسری جانب اس دوران دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب کی جانب سے گرم اور خشک ہوائیں چل بھی سکتی ہیں۔

البتہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں درجۂ حرارت میں کمی آ سکتی ہے، جون میں درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جون میں کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے-

کراچی کے علاوہ پنجاب آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.