عراق آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد٬ پاکستان کو یہ خوشی کب ملے گی؟

image


ایک طویل مدت تک جنگی حالات کا شکار رہنے والا ملک عراق بالآخر آئی ایم ایف کے چنگل سے بھی آزاد ہوگیا، بغداد حکومت نے آئی ایم ایف سے لئے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی۔

جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر مظہر صالح نے کیا ، ان کے مطابق 2003اور 2021کے دوران لئے گئے 8ارب ڈالر واپس کردیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر نے وضاحتی بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے عراق کو متعدد قرضے فراہم کئے ، جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اصلاحات کی حمایت کرنا ہے۔

عراق نے 2003 سے لے کر اب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)سے لئے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے جن کی کل رقم صرف 8بلین ڈالر سے کم ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کو ایسا دن دیکھنا کب نصیب ہوگا کہ ہم بھی تمام بین الاقوامی قرضوں سے نجات حاصل کر چکے ہوں گے- حالیہ کارکردگی پر نظر دوڑائیں تو دور دور تک ایسا دن نظر نہیں آتا-

فی الحال تو جس بھی جماعت کو اقتدار نصیب ہوتا ہے وہ آتے ہی قرض لینے کے دوڑتی دکھائی دیتی ہے اور اس قرض کو مجبوری کا نام دیا جاتا ہے جو ملک چلانے کے لیے ضروری ہے-

ﷲ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ پاکستان کو بھی جلد ہی ایسے حکمران نصیب ہوں جو اسے بھی حقیقی معنوں ایک آزاد اور خودمختار ملک بنائیں- آمین


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.