وزیر اعظم کے نیشنل نیوٹریشن پروگرام کے ذریعے غذائیت میں کمی کے مسئلے سے نمٹا جائے گا،وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال

image

نارووال ،27 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 8ارب روپے کی لاگت سے نیشنل نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے غذائیت کی کمی کے مسئلے سے نمٹا جائے گا۔وہ نارووال میں شہریوں کے لئے پینے کے صاف پانی کی سہولت کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اہلیان نارووال کے لئے اس سہولت کی فراہمی پر نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہیپاٹائٹس کے پھیلائو کی وجوہات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے 8ارب روپے کی لاگت سے نیشنل نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے

جس کے ذریعے غذائیت کی کمی سے نمٹا جائے گا۔پینے کے صاف پانی اور متوازن غذائیت پرتوجہ مرکوز کر کے ہی ہم قوم کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔نیسلے فار ہیلدی کڈ پروگرام کو ہر سکول تک لے کر جانا چا ہیے ۔نارووال میں متعلقہ محکموں سے پینے کے پانی کے ٹیسٹ کروائیں گے تاکہ ہمیں معلوم ہوسکے کہ ہمارے لوگ جو پانی پی رہے ہیں وہ ان کی صحت کیلئے کیسا ہے۔اپنے لوگوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے ہمیں صاف پانی اور غذائیت پر توجہ مرکوز کرنی چا ہیے۔

وفاقی وزیر نے کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام کے تحت نیسلے پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے پرانی کچہری روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے کلین اینڈ سیف ڈرنکنگ واٹر فیسلٹی کے باقاعدہ افتتاح کی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس فیسلٹی میں روزانہ 10ہزارافراد کو 24ہزار لیٹر صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔اس موقع پر نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے کنٹری مینجر جیسن ایون سینا نے کمپنی کی جانب سے کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ہراجیکٹس بارے بتایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.