جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے مابین معاہدہ طے پا گیا

image

سیالکوٹ۔ 27 مئی (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور کلاسک سکول سسٹم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی اور چیئرمین بورڈ آ ف گورنرز یونیورسٹی آف سیالکوٹ چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ، سی ای او کلاسک سکول سسٹم اور ممبر سینڈیکیٹ فیصل منظور نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی کی یونیورسٹی کی ڈویلپمنٹ کے لئے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سیالکوٹ اور اس کے گرد و نواح سے اور خاص طور پر دیہاتوں سے آنے والی بچیوں کے لئے پبلک سیکٹر ویمن یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کا حصول بہت بڑی سہولت ہے،

اس سے ضلع کی بچیاں پڑھیں گی اور خود مختار بنیں گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی نے فیصل منظور کو اس معاہدے کی مبارک باد دی اور یونیورسٹی کو پاکستان اور دنیا کی ٹاپ رینک یونیورسٹی بنانے کے لئے ان کی طرف سے کئے جانے والے خصوصی اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دونو ں اداروں کی فیکلٹی اور طالبعلم مل کر نہ صرف تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں سر انجام دے سکیں گے بلکہ سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز و ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواز منج نے اپنے افتتاحی کلمات کہتے ہوئے یونیورسٹی کے تاریخی پس منظر پر روشی ڈالی اور دونوں اداروں کے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایم او یو کے تحت جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی فیکلٹی، سٹاف اور طالبات کے لئے یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں داخلے کی صورت میں فیس کی مد میں 30 فیصد، فیکلٹی اور سٹاف کے بچوں کے لئے کلاسک سکول سسٹم میں داخلے کی صورت میں 15 فیصد خصوصی رعایت ہوگی۔ معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے اساتذہ اور طالبعلم مل کر ریسرچ پراجیکٹس، سیمینارز ،کانفرنسز اور ورکشاپس جیسی تحقیقی سرگرمیوں پر کام کریں گے اور ریسرچ سپروائز بھی کر سکیں گے

۔اس کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں میں موجود لیبارٹریوں کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس گراؤنڈ میں مختلف کھیلوں کی پریکٹس کر سکیں گے۔ایم او یو کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی نے فیصل منظور کے ہمراہ شعبہ فائن آرٹس کی فائنل ڈگری شو کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر الیاس، ڈائریکٹر اوورِک پروفیسر ڈاکٹر اشفاق، کنٹرولر امتحانات ملک گلشان، چئیر پرسن شعبہ فائن آرٹس رضا رحمان اور دیگر تعلیمی و انتظامی سربراہان شعبہ جات بھی یہاں موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.