نیشنل سیونگز نے نئے بانڈز کے اجرا سے 1.515 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کیں

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے نئے بانڈز کے اجرا سے 1.515 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کیں۔ سی ڈی این ایس کے ایک اہلکار نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ 26 مئی تک ڈائریکٹوریٹ نے نئے بانڈز کے اجراء کے ذریعے 1.515 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں جو جاری مالی سال کے مجموعی ہدف کا 85 فیصد ہے۔ جاری مالی سال کیلئے ادارہ نے 1.742 ٹریلین کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور صارفین کو اختراعی مصنوعات کی پیش کی جا رہی ہیں، ادارہ کے صارفین کو اے ٹی ایم کی سہولت پہلے سے فراہم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کیلئے اسلامی فنانس کے تحت 75 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.