طلاق کی صورت میں بھارتی کرکٹر کو اپنی اہلیہ کو کتنی جائیداد دینا پڑی گی؟

image

بھارت کے مقبول کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ جو کہ ایک سربین اداکارہ و ماڈل ہیں ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی طلاق ہے-

میڈیا میں اس یہ خبر گردش کررہی ہے کہ جوڑے میں طلاق کے بعد نتاشا بھارتی کرکٹر کی 70 فیصد جائیداد کی مالک بن جائیں گی-

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقع پر ہاردیک پانڈیا کا ایک ماضی کا انٹرویو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے نام پر جو جائیداد تھی وہ میں اپنی والدہ کے نام منتقل کر چکا ہوں-

یہاں تک کہ ان کے والد اور بھائی کی جائیداد بھی ان کی والدہ کے نام ہی ہے اور مستقبل میں کسی کو بھی طلاق کی صورت میں 50 فیصد جائیداد دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے-

خیال رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا ایک تقریبا 4 سال کا بیٹا ’اگستیہ’ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.