موجودہ حکومت معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، سیدال خان

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،معدنیات کے شعبے کو ترقی دے کر بے روزگار ی پر قابو اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے معدنیات کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی دلبر خان ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے دلبر خان ناصر کی معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، بلو چستان کے علاقے دوکی سے تعلق رکھنے والے حاجی دلبر خان ہمیشہ معدنیات، مائنز اور منرلزکی ترقی اور اس سے وابستہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ ملاقات میں قائمقام چیئرمین سینیٹ کو بلوچستان اور خاص طو ر پر دوکی کے علاقے میں معدنیات کی تلاش کے کام کو تیز کرنے، مسائل کو حل کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حاجی دلبر خان ناصر نے معدنیات کے شعبے کو درپیش مسائل کے حوالے سے قائمقام چیئرمین سینیٹ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ملاقات میں قائمقام چیئرمین سینیٹ کی خدمت میں تحریری تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پورے ملک بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پورے ملک خصوصاً بلوچستان کو قدرتی وسائل اور معدنیات کی وافر مقدر سے نوازا ہے، حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔ سیدال خان نے کہا کہ معدنیات کے شعبے کو ترقی دے کر بے روزگار ی پر قابو اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے معدنیات کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے حاجی دلبر خان کو مسائل کے حل کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.